چنئی :15/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) تراشیدہ صنم ایپا کی پوجا ارچنا کے لئے چنئی سے 30 سے زیادہ خواتین سبری مالا مندر جانے کی زوردار طریقے سے تیاری کر رہی ہیں. 35۔40 سال کی تمام خواتین منیتھی نام کے ادارے کا حصہ ہیں، جو خواتین و اطفال بہبود کے لئے کام کرتی ہے۔ سبر ی مالا جانے کی تیاری کر رہی خواتین میں سے ایک کہتی ہیں کہ ایپا کے بڑے بھکت ہیں اور سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے اندر جانے کی اجازت دے کر ہمیں بہت خوشی فراہم کی ہے تاہم، اس بات کی بدقسمتی ہے کہ کئی خواتین کو اب بھی مظاہرین کی طرف سے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ ہم مندر کو ناپاک کر دیں گے۔ خواتین 22 دسمبر کو شہر سے نکل کر اگلے دن 23 دسمبر کو سبری مالا مندر پہنچیں گی ۔واضح ہو کہ کیرالہ کے سبری مالا مندر میں تمام عمر کی خواتین کے داخلہ کی اجازت والے 28 ستمبر کے فیصلے پر نام نہاد بھکتوں نے جم کر مظاہرہ کیاتھا حتی کہ نوبت تشدد تک پہنچ گئی۔ اب تک تقریبا 16 خواتین کو مندر کے احاطہ میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے اور وجین کی قیادت والی ریاستی حکومت خواتین کی مندر میں داخلہ کے لئے ابھی تک کچھ خاص نہیں کر سکی ہے۔